ڈاکٹروں کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65 سال کرنا ینگ ڈاکٹرز کی حقوق پر ڈاکہ ہے، ینگ ڈاکٹرز

گلگت بلتسان کی صوبائی حکومت جلد از جلد شہید ڈاکٹر نسیم کے لیے شہدا پکیج کا اعلان۔
اس سلسلے میں ایک کمیٹی ڈاکٹر ظہیر کی سرپرستی میں مکمل کام کرئے گی، وائی ڈی اے گلگگ ت بلتستان
آج وائی ڈی اے گلگگ ت بلتستان کی کیبنٹ کا پہلا باقاعدہ اجلاس صدر وائی ڈی اے گلگت بلتستان ڈاکٹر بہادر شاہ کی زیر صدارت گلگت میں منعقد ہوا جس میں مرکزی کیبنٹ کے تمام عہدیداران اور ضلعی صدور نے بھرپور اور والہانہ انداز میں شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز شہید ڈاکٹر ڈاکٹر نسیم کے لیے فاتحہ خوانی سے کیا گیا اسکے بعد صدر وائی ڈی اے ڈاکٹر بہادر شاہ کو ہار پہنا کر جوش و خروش سے تمام ممبران نے خوش آمدید کہا۔ اسکے بعد شرکا نے ایجنڑے کے تمام پوانٹس پر سیر حاصل بحث کی۔ کچھ نکات پر شرکا کی تعمیری اختلاف رائے بھی آئی جسکو صدر صاحب نے سراہا۔ایجنڑے کے تمام پوانٹ پر سیر حاصل گفتگو ہوئی اور قانونی پہلو بھی زیر غور رہے۔ ان سب مراحل کے بعد متفقہ اعلامیہ جاری کیا گیا جو کہ حسب ذیل ہے۔1.. گلگت بلتسان کی صوبائی حکومت جلد از جلد شہید ڈاکٹر نسیم کے لیے شہدا پکیج کا اعلان۔ اس سلسلے میں ایک کمیٹی ڈاکٹر ظہیر
کی سرپرستی میں مکمل کام کرئے گی شہید ڈاکٹر نسیم، Population and welfare
محکمہ کی ملازم تھی اس حوالیسے “وزیراعظم معاونتی پیکیج ” کی اعلان کے لیے بھی کمیٹی حقائق اور ثبوت متعلقہ حکام کے سامنے رکھے گی۔ 2 ……حالیہ بل جس میں ڈاکٹروں کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65 سال رکھی گی ہے، اجلاس کے تمام شرکا نے اس بل کو مسترد کیا اور اسکو ہر فورم پر چلینج کرنے کی منظوری دی۔ یہ بل غیر ضروری ہے اور ینگ ڈاکٹرز کی حقوق پر ڈاکے کے مترادف ہے۔ اخلاقی اور قانونی حوالے سے ایسی بل کی کوئی گنجائش یا جواز نہیں اور نہ ہی اسکی کوئی افادیت ہے صحت کے شعبے کے لیے۔4…… شفا اور SpS کے زریعہ منتخب ہونے والے ماہر ڈاکٹروں کو ہم خوش آمیدید کہتے ہیں جو کہ گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں اپنے خدمات سر انجام دیتے ہیں لیکن ہم گورنمنٹ آف گلگت بلتستان سے یہ پزور مطالبہ کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے اپنے سپیشلسٹ جو کہ دور دراز علاقہ میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں انکی تنخواہ اور مراعات بھی شفا اور SPS والوں کے متوازی ہوں۔ گلگت بلتستان کے اپنے سپیشلسٹ جو کہ ہمہ وقت اپنی خدمات کے لیے حاضر ہیں انکا کیا قصور ہے کہ وہ شفا اور SPS والوں سے کم تنخواہ اور مراعات پر کام کریں۔ 5… جو میڈیکل افیسرز ریگولرائز نہیں ہوئے انکو بھی جلد از جلز ریگولرائز کروانے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گی ہے جو اس بابت مکمل قانونی جائزہ لینے کے اعلی حکام کے سامنے پیش ہو گی۔ اس حوالے سے وائی ڈی اے پہلی کی طرح میدان عمل میں نکلے گی اور میڈیکل افیسز کی ریگولرائزیشن کو ہر صورت یقینی بنائے گی۔ 6…… وائی ڈی اے بہت جلد ” یونیفارم ٹرانسفر پالیسی ” مرتب کر کے گورنمنٹ کے سامنے پیش کرے گی تا کہ تمام ڈاکٹروں کو یکساں مواقع ملے سینٹر میں ڈیوٹی کرنے کے اور Periphery میں بھی ہر ڈاکٹر اپنی Rotation پر اپنی خدمات سر انجام دے گا۔ وگرنہ اب تک جو ہوتا آ رہا ہے وہ افسوس ناک ہے۔ جسکا سیاسی اثر اور تعلق ہو وہ اسکا استعمال کر کے Centre میں کئی سال ڈیوٹی کرتا رہتا ہے اور Periphery میں کوئی کنسلٹنٹ یا سپیشلسٹ ڈیوٹی کرنے کو تیار نہیں۔7…… پس ماندہ(Periphery) علاقوں میں ڈیوٹی دینے والی میڈیکل افیسرز اور سپیشلسٹ کو خصوصی مراعات اور تنخواہ میں اضافہ کی منظوری تاکہ پس ماندہ علاقوں میں ڈاکٹرز ڈیوٹی کرنے کو راغب ہوں اور Periphery میں نامساعد حالات میں خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹروں کی احساس محرومی کا بھی مداوا ہو سکے۔8.. صدر وائی ڈی اے گلگت بلتستان ڈاکٹر بہادر شاہ نے ڈاکٹر صادق کو وائی ڈی اے ضلع گلگت کا صدر منتخب کیا۔

Sharing is caring!

About Samar Abbas Qazafi

Samar Abbas Qazafi is Cheif Editor / Owner of Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan