چیف سیکریٹری دفتر اور گھر سمیت تمام سرکاری دفاتر اور رہائش گاہوں سے بجلی کی تمام اسپیشل لائنیں منقطع

گلگت : چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے محکمہ برقیات کو ہدایت جاری کی ہیں کہ چیف سیکریٹری دفتر اور گھر سمیت تمام سرکاری دفاتر اور رہائش گاہوں سے بجلی کی تمام اسپیشل لائنیں منقطع کی جائیں اورصرف اسپتالوں، مساجد، اسکولوں اور سرکاری دفاتر میں صرف دفتری اوقات کار میں ہی خصوصی لائنوں سے بجلی فراہم کی جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے شہریوں کو سردیوں 18سے 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے اور بجلی کے محکمے کو تمام شہریوں سے مساوی سلوک یقینی بناتے ہوئے سرکاری افسران اور اہلکاروں کی رہائش گاہوں کو24 گھنٹے بجلی فراہم کرنے کے غیر منصفانہ عمل کو ختم کرنا ہوگا۔گلگت بلتستان میں گورننس کے مجموعی ڈھانچے کو بہتر بنانے کیلئے ضروری ہے کہ خطے میں لوڈ شیڈنگ کا بوجھ صرف عوام پر نہ ڈالا جائے بلکہ سرکاری ملازم بھی عوام کی مشکلات کا ادراک کریں اور بجلی کی ترسیل بہتر اور منصفانہ بنانے کیلئے تعاون کریں۔

Sharing is caring!

About Samar Abbas Qazafi

Samar Abbas Qazafi is Cheif Editor / Owner of Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan