حاجی گلبر خان گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے

گلگت (پ ر)حاجی گلبر خان گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔حاجی گلبر خان کا تعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے فارورڈ بلاک سے ہے۔ فاروڈ بلاک سمیت مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل تھی۔انہیں گلگت بلتستان اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں موجود 20 سے 19 ارکان نے ووٹ دیا۔اپنی کامیابی پر اتحادیوں اور ممبران اسمبلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حاجی گلبر خان نے کہا کہہ گلگت بلتستان میں امن وامان ہماری اولین ترجیح رہے گی۔ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کےلئے بھر پور کوشش کرینگے اور تمام ممبران کو ساتھ لے کر ایوان چلائیں گے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھی ارکان اسمبلی کو کروڑوں روپے کی اسکیموں کی لالچ دی گئی، ساتھ نہ دینے پر ساتھی ارکان کو گرفتاریوں اور مقدمات کی دھمکیاں بھی دی گئی ہیں۔حاجی گلبرخان کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع دیامر سے ہے، وہ نومبر 2009 کے انتخابات میں جے یو آئی ف کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے، 2009 میں پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت میں حاجی گلبر خان وزیر صحت رہے، حاجی گلبرخان کو 2015 میں ن لیگ کے امیدوار نے شکست دی۔ گلبر خان 2020 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر کامیاب ہوئےاور وزیرصحت رہے۔حاجی گلبرخان گلگت بلتستان کے حلقہ 18دیامر 3 تانگیر سےمنتخب ہوئے تھے۔

Sharing is caring!

About Samar Abbas Qazafi

Samar Abbas Qazafi is Cheif Editor / Owner of Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan