گلگت بلتستان سے پہلی مرتبہ چیری کا پھل چین برآمد

گلگت (پ ر)پاکستان ہارٹیکلچر ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی اور ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام گلگت میں چیری کی پیداوار چیلنجز اور مسائل کے حل کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ پی ایچ ڈیک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اطہر حسین نے سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان چیری کے لیے انتہائی زرخیز خطہ ہے عالمی معیار کے مطابق چیری کا پھل تیار کر کے کثیر زر مبادلہ کمایا جا سکتا ہے گلگت بلتستان سے پہلی مرتبہ آئندہ سال چیری کا پھل چین برآمد کیا جائے گا جس سے زمینداروں کو خاطر خواہ منافع حاصل ہوگا۔ چین ہر سال اربوں ڈالر کی چیری درآمد کرتا ہے گلگت بلتستان سے چین کے لئے فاصلہ انتہائی کم ہے یہاں سے چیری کو چین برآمد کر کے زمینداروں کی معاشی صورتحال بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ علاقے کی خوشحالی کے لئے بھی کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ذراعت گلگت بلتستان اقبال حسین نے کہا کہ محکمہ زراعت چیری کے باغات لگانے کے لیے زمینداروں کی بھرپور معاونت کر رہا ہے ۔محکمہ متاثرہ پودوں کے علاج اور منافع بخش پھلدار پودے لگانے کے بارے میں بھی زمینداروں کو بھرپور رہنمائی فراہم کر رہا ہے پرنسپل سائنٹیفک آفیسر ماؤنٹین ایریاز ریسرچ سینٹر محمد دین نے کہا کہ چیری کا باغ لگانے کے لیے مناسب زمین کا انتخاب لازمی ہے جہاں پر دن میں کم از کم چھ گھنٹے سورج کا ہونا بنیادی شرط ہے چیری کا پودا پت جھڑ کے موسم میں لگانے سے یہ کامیاب رہتا ہے پودے کو تندرست رکھنے کے لیے کھاد اور راکھ کا مناسب استعمال کیا جائے۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیری کی مقامی اقسام چین کی مارکیٹ میں قابل قبول نہیں ہے چین کی مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق چیری کی اقسام متعارف کرانے کے ضرورت ہے دنیا بھر میں 156 ممالک چیری پیدا کرتے ہیں پاکستان میں گلگت بلتستان چیری کے پیداوار میں سر فہرست ہے گلگت بلتستان میں ہر سال 7 ہزار سے اٹھ ہزار میٹرک ٹن چیری پیدا ہوتی ہے صوبے میں چیری کی مجموعی پیداوار کا 87 فیصد حصہ گلگت میں پیدا ہوتا ہے جبکہ بلتستان سے 11 فیصد دیامر سے دو فیصد چیری پیدا ملتی ہے گلگت بلتستان کے تین سو باغات میں سے 90 باغات رجسٹرڈ ہو گئے ہیں جہاں سے ائندہ سال چیری کا پھل چین کو برآمد کیا جائے گا۔اس موقع پر چیری کے باغبانوں نے ماہرین سے مختلف سوالات بھی پوچھے۔ورکشاپ میں گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کاشتکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Sharing is caring!

About Samar Abbas Qazafi

Samar Abbas Qazafi is Cheif Editor / Owner of Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan