گلگت بلتستان میں ٹیلی کام کے ذریعے IT اور فری لانسنگ کے شعبے کو فروغ دینے کے حوالے سے لائحہ عمل پیش

گلگت بلتستان میں ٹیلی کام کے ذریعے IT اور فری لانسنگ کے شعبے کو فروغ دینے کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ SCO سیکٹر ہیڈ کوارٹر گلگت میں منعقد ہوئی۔سیکٹر کمانڈر SCO کرنل راؤ محمد فہیم اختر خان نے اس میٹنگ کی سربراہی کی۔میٹنگ میں صوبائی حکومت کی جانب سے سیکرٹری آئی ٹی ریاض احمد،سیکرٹری ایجوکیشن ضمیر عباس، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ولی خان اور ڈی ڈی ایجوکیشن سکولز محمد افضل شریک تھے۔میٹنگ میں شریک صوبائی حکومت کے نمائندوں نے GB میں تعلیم آئی ٹی اور فری لانسنگ جیسے اہم شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے مزید فعال بنانے کے لیے SCO کی جدید ٹیلی کام سروسز سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے حوالے سے اپنا لائحہ عمل پیش کیا۔اس موقع پر سیکٹر کمانڈر نے SCO کی جانب سے GB میں IT اور فری لانسنگ کے فروغ کے لیے اب تک اٹھایا جانے والے اہم اقدامات اور آئندہ کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیااور کہا کہ ادارہ ان مذکورہ شعبوں میں جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔میٹنگ میں شریک حکومتی نمائندوں نے SCO کی جانب سے آئی ٹی کے فروغ کے لیے اب تک اٹھائے گئے اقدامات کو سراہااور تعاون کا یقین دلایا۔

Sharing is caring!

About Samar Abbas Qazafi

Samar Abbas Qazafi is Cheif Editor / Owner of Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan