ایفاد نے درختوں کے باغات کی تقسیم فرقہ ورانہ بنیاد پر کیا کیپٹن (ر)شفیع خان

ایفاد نے درختوں کے باغات کی تقسیم فرقہ ورانہ بنیاد پر کیا کیپٹن (ر)شفیع خان
گلگت بلتستان کے کئی زمینداروں نے شکایات میرے پاس جمع کروائے ہیں،گورنرایفاد پراجیکٹ کے خلاف نوٹس لیں
ایفاد پراجیکٹ پورے گلگت بلتستان کے عوام کے لئے ہے اس منصوبے سے فائدہ پورے گلگت بلتستان کے عوام کو ملنا چاہئے
گلگت(بیورو رپورٹ)قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کیپن(ر) محمد شفیع نے کہا ہے ایفاد پراجیکٹ نے گلگت بلتستان میں پھل دار درختوں کے باغات کی تقسیم کہیں فرقہ واریت کی بنیاد پر کیا ہے تو کہیں لسانیت کی بنیاد پر کیا ہے.گلگت بلتستان کے کئی زمینداروں نے شکایات میرے پاس جمع کروائے ہیں.گورنر گلگت بلتستان ایفاد پراجیکٹ کے خلاف نوٹس لیں. اس سلسلے میں قائد حزب اختلاف نے گورنر گلگت بلتستان اور پراجیکٹ کوآرڈنیٹر ایفاد پراجیکٹ کو خط بھی لکھ دیا ہے۔انہوں نے کہا ہے ایفاد پراجیکٹ پورے گلگت بلتستان کے عوام کے لئے ہے.ایفاد پراجیکٹ سے فائدہ پورے گلگت بلتستان کے عوام کو ملنا چاہیئے. دوسری جانب سپریم اپیلیٹ کورٹ میں وزیر اعلی جعلی ڈگری کیس کو خارج کرنے پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے سپریم اپیلیٹ کورٹ کے جج نے جاتے جاتے نمک حلالی کی مثال قائم کر دی.جب کیس کے حوالے سے فیصلہ ہونا تھا تب عدالت سے غائب ہو گئے اور ڈی بی مکمل نہ ہونے پر کیس کا فیصلہ ملتوی کر دیا اور آج جاتے جاتے بغیر ڈی بی مکمل ہوئے کیس کو خارج کر دیا. یہ کیسے ممکن ہوا سمجھ سے بالاتر ہے۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.