ہم نے ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کی ہے۔ وزیر اعلیٰ

پریس کانفرنس وزیر اعلی

گلگت۔
ذمہ دارانہ اور مثبت رپورٹنگ کے ذریعے علاقے میں امن وامان کو یقینی بنانے پر صحافیوں کے شکر گزار ہیں
وزیر اعلیٰ

گلگت۔
گلگت بلتستان میں کچھ غلط فہمیوں کی بناء پر موجودہ صورتحال کا ہمارا اذلی دشمن بھارت ناجائز فائدہ اٹھانے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔
وزیر اعلیٰ

گلگت۔
یہ بات سب پر عیاں ہیں کہ گلگت بلتستان کا پاکستان سے رشتہ کلمے کی بنیاد پر ہے اور یہاں کا ہر شہری ارض پاک کیلئے کٹ مرنے کیلئے تیار ہے۔
حاجی گلبر خان

گلگت۔
موجودہ صورتحال کو بنیادبناکر کیا جانے والا بھارتی پروپیگنڈہ سوائے جھوٹ اور مکاری کے کچھ بھی نہیں۔
وزیر اعلیٰ

گلگت۔
بھارتی چینلز مزموم مقاصد کے تحت گلگت بلتستان کے حالات کے بارے میں جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہیں۔
وزیر اعلیٰ

گلگت۔
ہم یہ بات انڈیا سمیت پوری دنیا کو واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم نے ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کی ہے۔
وزیر اعلیٰ

گلگت۔
ہندوستان، یکم نومبر1947 ء کی حزیمت کو ابھی تک نہیں بھول پایا ہے۔
وزیر اعلیٰ

گلگت۔
انڈیا اپنی خفت اور حزیمت کو چھپانے کیلئے پرامن احتجاج کو پاکستان کیخلاف استعمال کرنے کی ناکام کوشش کرتا چلا آیا ہے۔
وزیر اعلیٰ

گلگت۔
انڈیا کو گلگت بلتستان میں آج تک ایک بھی ایسا شخص نہیں ملا جو پاکستان کیخلاف یا ہندوستان کے حق میں بات کرے۔
وزیر اعلیٰ

گگت۔
صوبائی حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر امن وامان کی موجودہ صورتحال کو بہتر بنایا۔
وزیر اعلیٰ

گلگت۔
آج تک پرامن احتجاج جس میں ایک گملا تک نہیں ٹوٹا، جو دشمن قوتوں کی شکست کا واضح ثبوت ہے۔
وزیر اعلیٰ

گلگت۔
گلگت بلتستان میں قیام امن کیلئے پارلیمانی امن کمیٹی نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ

گلگت۔
پاکستان کے جید علمائے کرام بھی گلگت پہنچ چکے ہیں تاکہ افہام و تفہیم کے ذریعے پیدا شدہ صورتحال کو بہتر انداز میں حل کیا جا سکے۔
وزیر اعلیٰ

گلگت۔
14 اگست یوم آزادی پاکستان کے عالیشان دن کے موقع پر سکردو ایئر پورٹ کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا درجہ مل گیا۔
وزیراعلی

گلگت۔

گلگت۔
انڈیا نے نفاق کا بیچ بونے کیلئے مزموم ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کردیا۔
وزیر اعلیٰ

گلگت۔
ہمیں اپنے مقامی و قومی میڈیا ہاؤسز سے توقع ہے کہ وہ بھارت کے اس شرمناک پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دیں گے۔
وزیر اعلیٰ

گلگت۔
امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ

گلگت۔
امن وامان ہم سب کی ضرورت ہے اور لوگوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔
وزیر اعلیٰ

Sharing is caring!

About Samar Abbas Qazafi

Samar Abbas Qazafi is Cheif Editor / Owner of Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan