وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے میڈیا میں آنے والی خبروں’’ بوائز ہائی سکول جلال آباد کے بچے چھت سے محروم ، چلاس نیاٹ میں بجلی کے کرنٹ سے بچے کی موت اور خاتون ڈاکٹر کی وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں تعیناتی‘‘ کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ تعلیم کے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ ہائی سکول جلال آباد کا فوری وزٹ کر کے رپورٹ پیش کریں اور زیر تعمیر ہائی سکول کی عمارت کے کام میں تیز ی لائی جائے۔ وزیراعلیٰ نے چلاس نیاٹ میں بجلی کے کرنٹ سے بچے کے فوت ہونے کے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ آفسیران سے فوری رپورٹ طلب کی ہے۔