گلگت بلتستان حکومت گرانے میں وفاقی حکومت اور پی ڈی ایم کا کوئی کردار نہیں ہے پی ٹی آئی فارورڈ بلاک نے حکومت بنائی ہے جس کا ہم نے ساتھ دیا ہے سابق وزیر اعلی حفیظ الرحمن کی پریس کانفرنس
سابق وزیر اعلی صدر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حفیظ الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ حکومت تبدیلی میں ہمارا کوئی کردار نہیں ہے اگر ہمارا کوئی کردار ہوتا تو ہماری حکومت بنتی انھوں نے کہا کہ سابقہ نااہل حکومت نے گلگت بلتستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن حکومت کا حصہ بنے گی اور گلگت بلتستان کے تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرینگے انھوں نے کہا گلگت بلتستان سے پی ٹی آئی کا وجود مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے گلگت بلتستان کے الیکشن وفاق کے ساتھ نہیں ہوسکتے ہیں گلگت بلتستان اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی