دبئی میں مفت انٹرنیٹ کے اعلان سے صارفین کی موجیں لگ گئیں۔امارات ٹیلی کمیونیکیشنزکوآپریشنز (اتصالات )نے اپنے موبائل صارفین کیلئے ملک کے بیشتر شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹس میں یکم سے 5دسمبر تک مفت انٹرنیٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔مقامی اخبار البیان اتصالات کی جانب سے یہ اعلان متحدہ عرب امارات کی 44ویں سالگرہ کی مناسبت سے کیا گیا ہے۔اتصالات کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کمپنی صارفین کو ای لائف(جوکہ ٹی وی،انرنیٹ اور لینڈ لائن کو ساتھ لے آتا ہے ) بھی جاری کرے گی جس کے تحت صارفین من پسند 44فلمیں دیکھ سکیں گے۔ان چار دنوں میں سبسکرائبر متعدد ٹی وی ڈراموں سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے۔