گلگت(نمائندہ خصوصی )گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو قراقرم ہائی وے تا خضر آباد پُل کے افتتاح کے لیئے باضابطہ دعوت نامہ وزیر اعظم سیکریٹریٹ کو ارسال کیا ہے اور امید ظاہر کیا کہ جلد وزیر اعظم پاکستان گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے اور وزیر اعظم پاکستان کا اعلان کردہ عطاءآباد جھیل پر ایک ارب روپے کا پن بجلی گھر منصوبے پر جلد از کام شروع کروانے کی درخواست بھی کی ۔ جس کی فزبیلٹی رپورٹ تیار کر کے وفاقی حکومت کو ارسال کی جا رہی ہے ۔گورنرگلگت بلتستان سے ضلع ہنزہ سے تعلق رکھنے والے ایک نمائندہ وفد نے ملاقات کی اور اس موقع پر گورنر گلگت بلتستا ن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ذاتی دلچسپی لینے کی وجہ سے خضر آباد پُل تیار ہونے کے آخری مراحل میں ہے اور امید ظاہر کیا کہ گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی میں گورنر گلگت بلتستان اپنا کردار اد ا کرتے رہینگے ۔