سکردو(نامہ نگار)سکردو کے دو مختلف سکولوں میں زیر تعلیم گُلتری شوارن کے دو بھائیوں نے کلاس تھر ی او ر ٹو میں نمایاں کامیابی حاصل کرلی ہے۔زرائع کے بطابق کنڈیلا مونٹیسوری اینڈ ھائی سکول سکردو کے کلاس تھری کے طالبعلم متین حیدر نے 95%نمبر حاصل کرکے نُمایاں پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ شاھین پبلک سکول سکردو کے کلاس ٹو کے طالبعلم منتظر ھادی نے 96.6%حاصل کرکے اپنی کلاس میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے دونوں طالبعموں کا تعلق سرحدی تحصیل گُلتری کے موضع شوارن سے ہے۔کامیابی حاصل کرنے والے دونوں طالبعلم بھائیوں نے اپنی کامیابی کو اساتذہ کرام کی خصوصی توجہ اور والدین کی دوعاﺅں کا ثمر قرار دیا ہے۔