گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما مرزا علی بیگ نے دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی ‘ماؤنٹ ایورسٹ’ سر کرلی۔سیکریٹری الپائن کلب پاکستان کرار حیدری کے مطابق شمشال ضلع ہنزہ کے رہائشی مرزا علی نے رات 2 بجے ماؤنٹ ایورسٹ سر کیا جس کے بعد وہ ریکارڈ بک میں چوٹی سر کرنے والوں میں شامل ہوگئے۔مرزا علی بیگ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی گلگت بلتستان کی بیٹی کوہ پیما ثمینہ بیگ کے بھائی ہیں۔
یاد رہے کہ ماؤنٹ ایورسٹ نیپال میں واقع دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی ہے جس کی اونچائی 8 ہزار 848 میٹر ہے۔ مرزا علی نے رات 2 بجے ماؤنٹ ایورسٹ سر کیا یوں گلگت بلتستان کے اس فرزند کا نام ریکارڈ بک میں چوٹی سر کرنے والوں میں شامل ہوگئے۔۔ ماؤنٹ ایورسٹ نیپال میں واقع دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی ہے. ماؤنٹ ایورسٹ جس کی اونچائی 8 ہزار 848 میٹر ہے۔مرزا علی 2013 میں مہم جوئی کےدوران اپنی بہن کی ٹیم میں بھی شامل تھے. مرزا علی 2013 میں کیمپ 4 سے ہی واپس ہوگئے تھے..