میر غضنفر علی خان کی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات

لاہور (پ ر) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی راولپنڈی میں کلچرل سنٹر /آڈیٹوریم اور 500کمروں پر مشتمل گرلز ہاسٹل کی تعمیر کے لیئے 20کنال اراضی فراہم کرنے کی یقین دہانی ۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ گرلز ہاسٹل کی تعمیر سے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی ہزارو ں طالبات مستفید ہونگی اور کلچرل سنٹر کی تعمیر سے گلگت بلتستان کی ثقافت کو فروغ دینے میں مدد ملے گا ۔

گورنرگلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے کہا کہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ہزاروں طلباء اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیئے راولپنڈی، اسلام آباد اور دیگر شہروں کا رخ کرتے ہیں جن کو رہائش کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ تا ہے اس سلسلے میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی ہزاروں طالبات کی بہترین مستقبل کے لیئے راولپنڈ یا اسلام آبا دمیں گرلز ہاسٹل کی ضرورت ہے اور ثقافت کی ترویج کے لیئے کلچرل سنٹر بنانے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہ طالبا ت کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے راولپنڈی میں کلچرل سنٹر /آڈیٹوریم اور 500کمروں پر مشتمل گرلز ہاسٹل تعمیر کرنے کے لیئے 20کنال اراضی فراہم کرنے کی پوری کوشش کرینگے اور کہا کہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات کی بہترین مستقبل کے لیئے پنجاب کے میڈیکل ، انجینئرنگ اور آرٹس کالجز کوٹہ سیٹس کو بڑھا دینگے اور پنجاب حکومت کی طرف سے گلگت بلتستان کے طالباء کو پنجاب کے مختلف سرکار ی و غیر سرکاری یونیورسٹیز میں مخصوص سکارلر شپس بھی متعارف کرائینگے ۔ گورنر گلگت بلتستان کی درخواست پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں پوسٹ گریجویشن ریذیڈینسی پروگرام میں گلگت بلتستان کے ایم بی بی ایس کوالفائڈ ڈاکٹرز کو کوٹہ سیٹس دینے کی یقین دہانی کرائی ۔

گورنر گلگت بلتستان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو کہا کہ گلگت بلتستان کے سرکاری آفیسران کے لیئے حکومت پنجاب کی طر ف سے کیپیسٹی بلڈنگ کے پروگرامز اور انٹرنشپ پروگرامز تشکیل دی جائیں تاکہ گلگت بلتستان میں ہیومن ریسورس کو بین الاقوامی سٹینڈرڑ کے مطابق بنایا جائے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ متعلقہ ادارے کے ذریعے ان پروگرامز کا اجراء کیا جائے گا تاکہ گلگت بلتستان کے سرکاری آفیسران علاقے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں ۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.