گلگت بلتستان میں 5لاپتہ افراد کے مقدمات درج

سینیٹ فنگشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس چیئرپرسن نسرین جلیل کے زیر صدارت پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوا جس میں سینیٹر فرحت اللہ بابر، نثار محمد،محسن لگاری ، مفتی عبدالستار، سحر کامران ، کے علاوہ لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس(ر) جاوید اقبال نے شرکت کی ۔ اجلاس میں جسٹس (ر) جاوید اقبال نے لاپتہ افراد کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دیدی جس کے مطابق ملک بھر میں لاپتہ افراد کے کل 4329مقدمات درج ہیں جن میں سے 29سو مقدمات نمٹائے گئے ہیں اجلاس میں بتایا گیا کہ لاپتہ افراد کے مقدمات سب سے زیادہ خیبرپختونخواہ میں 793،پنجاب کے 247،سندھ اور بلوچستان کے 115، اسلام آباد کے 44،فاٹا کے 52، آزاد کشمیر میں 15جبکہ گلگت بلتستان میں سب سے کم 5لاپتہ افراد کے مقدمات درج کئے گئے ہیں اجلاس میں بتایا گیا کہ لاپتہ افراد کا معاملہ ایک فرد کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے ۔جن میں زر ، زمین ، زن سمیت اغواءبرائے تاوان جیسے اسباب ہوسکتے ہیں اجلاس میں بہتر قانون سازی کے لئے حساس اداروں کے زمہ داران کو بھی شریک کرنے کی تجویز دی گئی

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.