گلگت پولیس کی کامیاب کارروائی سراج الدین اور حسنین عالم سے تین دستی بم سمیت دھماک خیز مواد برامدکرلیا

گلگت پولیس کی کامیاب کارروائی سراج الدین اور حسنین عالم سے تین دستی بم سمیت دھماک خیز مواد برامدکرلیا
دوران گشت خفیہ ادارے کی مدد سے شروٹ کے مقام سے دو بندوں کو مشکوک حالت میں دیکھ کر ان کو پکڑ گیا،تھانہ منتقل
چھ گچھ پر ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ یہ دستی بم ان دونوں نے بہ نیت دہشتگردی خود تیار کیا ہے،پولیس ذرائع
گلگت(مونٹین پاس نیوز)گلگت بلتستان پولیس سوشل میڈیا اکاوٹس پر چلنے والی رپورٹ کے مطابقگذشتہ روز ایس ایچ او بسین کی زیر نگرانی میں اے ایس آئی لعل محمد انچارج شروٹ چوکی و عملہ نے دوران گشت خفیہ ادارے کی مدد سے شروٹ کے مقام پر منہاج پبلک سکول کے قریب روڈ سے کچھ فاصلے پر دریا کی جانب دو افراد کو مشکوک حالت میں پا کر ان کو رکنے کے لئے کہا جس ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کی جس پر پولیس ٹیم نے بڑی بہادری سے ان کو گرفتار کر کے جامعہ تلاشی لینے پر ایک کے قبضے سے پلاسٹک کا شاپر ملا جس کو کھول کر چیک کرنے پر سے تین عدد آئی ای ڈی(دستی بم)اور دھماکہ خیز مواد جبکہ دوسرے سے ایک عدد کلاشنکوف برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔دوران تفتیش ملزمان نے اپنے نام سراج الدین ولد جعفر علی و حسنین عالم ولد جلال اکبر ساکنان شروٹ بتلایا۔ موقع پر پوچھ گچھ پر ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ یہ دستی بم ان دونوں نے بہ نیت دہشتگردی خود تیار کیا ہے موجودہ حالات میں ملک کو درپیش سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئی بڑی تخریبی کارروائی نہ کر سکے ہر دو ملزمان کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے مذید تفتیش جاری ہے۔ایس ایچ او و عملہ کی کامیاب اور بروقت کارروائی کو آفیسران بالا نے سراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.