گلگت(ثمر عباس قذافی) ڈپٹی سپےکر جی بی اسمبلی جعفراللہ خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان مےں فرقہ وارےت کا زہر دےمک کی طرح چاٹ رہا ہے،علماءعوام کی صےح رہنمائی کرےں فرقہ وارے نہ کرےں،فرقہ وارےت کی وجہ سے آج مسلمان تقسےم ہو گئے ہےں،ماضی مےں علاقے مےں فرقہ واےت کی وجہ سے علمائ، سےاست دانوں، طلباءاور بے گناہ افرد کا قتل ہوا،ہمےں علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے فرقہ وارےت کے کھول سے نکلنا ہو گا۔ ان خےلات کا اظہار انہوں نے وےژن فانڈےشن کے زےر اہتمام سٹی گرائمر سکول اےنڈ کالج مےں خصوصی افراد کے حقوق کے حوالے سےمنعقد تقرےب سے مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہامعاشرے مےں خصوصی افراد کے حقوق کا تحفظ کرنا ہماری ذمہ داری ہے،حکومت اس حوالے سے جلد قانون سازی کرے گی،انہوں نے کہا سپےشل اےجوکےشن کمپلکس کی بلڈنگ نےب کو نہےں دےا ہے اور نہ کسی کو ےہ بلڈنگ دی جائے گی۔