ایس۔ائی۔ایف ۔سی تمام اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل ایک ادارہ ہے

 ترجمان برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے ایک بیان میں کہا کہ ایس۔ائی۔ایف ۔سی تمام اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل ایک ادارہ ہے جو سرمایہ کاری کے ذریعے خطے میں خوشحالی لانا چاہتا ہے ، اس ادارے میں وفاقی حکومت کے تعاون سے تمام اسٹیک ہولڈرز شامل ہیں ، اس ادارے کا اولین مقصد مقامی سرمایہ کاروں کو ترجیح دینی ہے ، ہماری پہلی ترجیح مقامی سرمایہ کار ہیں ، تمام گیسٹ ہاوسسز  کی ملکیت برقرار رہے گی ، ترجمان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر قبضے کا تاثر دینا انتہائی افسوس ناک ہے ، گلگت بلتستان حکومت عوامی حکومت ہے اور عوامی مفادات کا تحفظ ہر قیمت پر کرے گی ، اس ادارے کے ذریعے گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری بڑھانا اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ، ہم گلگت بلتستان کے سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اس عمل میں حصہ لیں ، اس ادارے کے ذریعے حاصل آمدنی کا 35 فیصد حصہ  گلگت بلتستان حکومت کو جائے گا جبکہ 65 فیصد حصہ سرمایہ کاروں  کو جائے گا۔  ترجمان نے واضح کیا کہ مذکورہ ادارے کے حوالے سے سوشل و دیگر میڈیا ٹولز پر چلائی جانے والی خبریں اور پراپیگنڈے بےبنیاد ہیں ۔ اس ادارے میں وفاقی حکومت ، صوبائی حکومت ، سرمایہ کاری بورڈ کے زمہ دار شامل ہیں جبکہ فوج صرف سہولت فراہم کرنے کی حد تک اطمینان و اعتماد سازی کا کردار ادا کرے گی ، اس ادارے کے ذریعے مختلف سرگرمیوں سے حاصل ہونے والے آمدن کا ایک حصہ  صوبائی حکومت کے خزانے میں جائے گا جبکہ دو حصے سے کم   سرمایہ کاروں کو جائے گا

Sharing is caring!

About Samar Abbas Qazafi

Samar Abbas Qazafi is Cheif Editor / Owner of Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan