گلگت۔(سٹاف رپورٹر)گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان سے محکمہ برقےات کے اعلیٰ حکام سے بات چےت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہنزہ مےں طوےل لوڈشےڈنگ پر قابو پانے کے حوالے سے روپورٹ طلب کی ہے اور ہداےات جاری کےں کہ لوڈشےڈنگ مےں کمی کےلئے تمام وسائل کو بروئے کار لاےا جائے ہنزہ میں طویل لوڈشیڈنگ سے لوگ ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں اور معاملات زندگی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے مفلوج ہو کر رہ گئی ہے گورنر گلگت بلتستان نے محکمہ برقیات کے ایگزیکٹیو انجینئر ہنزہ کو ہدایت دی ہے کہ لوڈشیڈنگ کم کرنے کے لیئے خود نگرانی کریں۔گورنر گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان کے عوا م سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری بجلی کے استعمال سے اجتناب کریں تاکہ ہر گھر کو یکساںطور پر بجلی فراہم کرسکیں اورکہا کہ صوبائی حکومت بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی لانے کے لیئے دن رات کام کر رہی ہے اور بہت جلد اس عوامی مسئلے پر قابو پا یا جائیگا اور عطا آباد جھےل پر وزےر اعظم پاکستان محمد نواز شرےف کے اعلان کردہ پن بجلی کے منصوبے پر جلد کام شروع ہوگا جس پر اےک ارب روپے کی لاگت آئے گی اور متعلقہ ادارے کو ہداےات جاری کےں کہ جلد از جلد فےزےبلےٹی رپورٹ ےتار کرےں تاکہ وفاقی حکومت کو ارسال کےا جا سکے اور پن بجلی کے منصوبوں کی تکمےل کےلئے نجی شعبے کو بھی مدعو کےا جا رہا ہے ۔گورنر گلگت بلتستان سے ممبر قانون ساز اسمبلی کاچو امتیاز حیدر خان ، پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما غلام محمد ، پی ایم ایل ن کوہستان کے سینئر رہنما گل بادشاہ ، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سلطان گولڈن اور محمد موسیٰ نے ملاقات کی اور ان کے گورنر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کیا کہ گورنر گلگت بلتستان عوام کے خواہشات پر پورا اُترینگے ۔