گلگت بلتستان کے عوام کو حق حکمرانی دےنے مےں کوئی رکاوٹ نہے ہے، وزےر اعلیٰ
اسلام آباد(ثمر عباس قذافی) وزےر اعلیٰ گلگت بلتستا ن حافظ حفےظ الرحمان نے روزنامہ “ماﺅنٹےن پاس” کو خصوصی انٹروےو دےتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو حق حکمرانی دےنے مےں کوئی رکاوٹ نہےں ہے، گلگت بلتستان کے تارےخ مےں پہلی بار علاقے کے عوام کو آئےنی حقوق دےنے کے حوالے سے مےری ذاتی اور پارٹی کی کوششوں سے کمےٹی بنی ہے جس مےں گلگت بلتستان کی بھر پور نمائندگی ہے۔ آئےنی کمےٹی مےں مجھے بطور وائس چےئرمےن لےا گےا ہے۔جلد آئےنی کمےٹی اپنی سفارشات وزےر اعظم کو پےش کرے گی۔انشااللہ علاقے کے عوام مےں پائی جانے والی محرمےوں کا خاتمہ ہو گا۔انہوں نے مزےد کہا کہ پاک چائےنہ اقتصادی راہداری کے منصوبے سے علاقے کی تقدےر بدل جائے گی۔جون مےں چائےنہ مےں گلگت بلتستان انوےسمنٹ کانفرنس کا انعقاد کےا جائے گا۔