گلگت (پ ر)محکمہ پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ گلگت بلتستان کے سینیئر آفیسر محمد فیروز خان کوگریڈ 20میں ترقی دیکر چیف اکنامسٹ کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب محکمہ پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ کے ہی دوسرے آفیسران غلام رسول اور سجاد حیدرکو گریڈ 19میں ترقی دیکر ڈپٹی چیف کے عہدے پرفائز کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ کے ان تینوں آفیسران کا ترقی کا نوٹی فیکیشن جاری کردیاگیا ہے۔