گلگت (پ ر) چیف جج سپریم ایپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان جنا ب جسٹس ڈا کٹر رانا محمد شمیم صا حب نے عدلیہ کے مختلف سٹا ف کی درخواست پر ایکشن لیتے ہوئے معزز وکلاء ، ڈسٹرکٹ جو ڈیشری کے ججز صا حبا ن ، ڈسٹرکٹ جو ڈیشری کے سٹا ف ، چیف کورٹ اور سپریم ایپلیٹ کورٹ گلگت بلتستا ن کے آفیسر ان اور سٹا ف کے لئے منا سب مقام پر رہا ئشی کا لو نی بنا نے کیلئے 1000 کنا ل ارا ضی الا ٹ کر نے کیلئے متعلقہ حکا م کو رپورٹ جمع کرا نے کا حکم صا در کیا ۔ اور جلد کیس عدالت میں با قا عدہ سما عت کے لیے لگا دیا جا ئے گا ۔