گلگت (ماونٹین پاس)اپوزیش جماعتوں نے مشترکہ طور پر گلگت بلتستان میں ناتوڑ زمینوں کی ملکیت کے حوالے سے قانون سازی کیلئے پرائیوٹ بل کا مسودہ اسمبلی سکریٹریٹ میں جمع کروا دیا جمعرات کے روز قائد حزب اختلاف شاہ بیگ کی قیادت میں پی پی پی کے ممبر اسمبلی عمران ندیم ،اسلامی تحریک کے محمد علی حید اراضی کی ملکیت کے حوالے سے قانون سازی کیلئے پرائیوٹ بل کا مسودہ اسمبلی سکریٹریٹ میں سکریٹری قانون ساز اسمبلی عبداللہ کے حوالے کردیا ،یہ بل اسمبلی کی آئندہ اجلاس میں منظوری کیلئے ایوان میں پیش کیا جائیگا،اس موقع پر پی پی پی کے صوبائی صدر امجد حسین اڈووکیٹ اور سابق ڈپٹی سپیکر جمیل احمد بھی موجود تھے عمران ندیم ،شاہ بیگ ،محمد علی حیدنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں نافذ ناتوڑ رول1978اسلامی قوانین کے خلاف ہے جو شاملات کو قبول نہیں کرتا ہے گورننس آرڈر 2009کے تحت کوئی بھی غیر شرعی قانون جی بی میں لاگو نہیں ہوسکتاہے اپوزیشن جماعتوں نے عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے پرائیوٹ بل تیار کرکے اسمبلی سکریٹریٹ میں جمع کرادیا ہے اب یہ اسمبلی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسے منظورکر کے نافذ کرے