محکمہ جنگلات میں کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں

صوبائی وزراء محمد وکیل ،ڈاکٹر محمد اقبال ،فرمان علی ،ثوبیہ مقدم اور وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی ایک روزہ دورہ پر دیامر پہنچ گئے اس موقع پر انہوں نے محکمہ جنگلات کے کنزرویٹر کے دفتر کا افتتاح کیا اس موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر جنگلات حاجی محمد وکیل نے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد دیامر میں تعمیراتی عمارتی لکڑی کی ترسیل کی پالیسی دی جائی گی اور جنگلات کی حفا ظت کے لئے 350سے زائدافراد پر مشتمل نئی فورس تشکیل دی جائیگی جن کی تمام ضروریات پوری کئی جائینگی۔اس کے بعد کوئی عمارتی لکڑی کی ترسیل کی پالیسی نہیں دی جائے گی ،عوام کو چاہیئے کہ وہ محکمہ جنگلات کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور جنگلات کی حفاظت یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ دیگر محکموں کی طرح محکمہ جنگلات میں بھی کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں ہے اگر کوئی آفیسر یا اہلکار کرپشن میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت ترین ایکشن لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ فارسٹ فورس تشکیل دینے کا مقصد جنگلات کی غیرقانونی کاموں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور سزا وجزا کا نظام قائم کرنا ہے

انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے صرف بلتستان ڈویژن کو نوازا لیکن مسلم لیگ (ن) پورے خطے کو اپنا گھر سمجھتی ہے ہم تمام ڈویژنوں کی برابری کی سطح پر ترقی دینگے تاکہ کل کو ئی فرد گلہ نہیں کرسکے گا انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی بہترین پالیسیوں کی بدولت خطے میں امن قائم ہوا ہے عوام کو چاہیئے کہ وہ ذات پات اور مسلک کے خول سے نکل کر بھائی بھائی بنکر علاقے کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.