شاہراہ قراقرم پر دہشتگردی کا امکان،وزارت داخلہ سے مراسلہ جاری

ضلع دیامر میں تحریک طلبان پاکستان اہم شخصیات،مسافروں یا پولیس چوکیوں پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔گلگت بلتستان انتظامیہ سیکورٹی کے اہم اقدامات اٹھائے اور آئی جی پی گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان ضلع دیامر کا دورہ کر کے سکیورٹی کا جائزہ لیں۔وزارت داخلہ نے صوبائی حکومت گلگت بلتستان کو مراسلہ جاری کردیا۔وزارت داخلہ پاکستان کی طرف سے جاری ہونے والا خط No. 8.13.1.1803.09میں گلگت بلتستان حکومت بلخصوص گلگت بلتستان پولیس کا بتایا گیا ہے تحریک طالبان پاکستان ضلع دیامر میں دہشتگردی کے واقعات کرنا چاہتے ہیں۔جن میں سرکاری اہم شخصیات ، شاہرہ قراقرم پر سفر کرنے والے مسافروں اور پولیس چوکیوں پر حملے کا منصوبے بنائی جارہے ہیں۔ان کو ناکام بنانے کیلئے سیکورٹی ہائی الرٹ کردی جائے ۔گلگت کے داخلی اور خارجی راستوں اور نامعلوم افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے۔پولیس زرائع کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان آج ضلع دیامر کا دورہ کر کے سیکورٹی کا جائزہ بھی لیں گئے۔جب کہ اس کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر دیامر اور ایس ایس پی دیامر کو بھی سیکورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت جاری کردی

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.