کمانڈنگ ایس سی او میجر محمد اکمل رفیق نے ایس سی او فٹ بال ٹورنامنٹ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس سی او کی جانب سے جلد گلگت بلتستان میں تھری جی فور جی سروس کا آغاز کیا جارہا ہے ایس سی او گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت دیگر تمام دور افتادہ علاقوں کے عوام کو ٹیلی کمیونیکیشن کی سہولیات فراہم کرنے والی پہلی بڑی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ہے گلگت بلتستان کے عوام کو ایس سی او مزید بہترین سروس فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے اُنہوں نے کہا کہ ایس سی او فٹ بال ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل ہے نوجوان نسل کے لئے کھیل کود کا انعقاد فائدہ مند اور صحت مند ثابت ہوگا میجرمحمد اکمل رفیق نے کہا کہ بلتستان کا معاشرہ پُرامن اور مثالی ہے یہاں کے عوام کو کھیل کود اور تفریح کے سہولیات پہنچانے کے لئے اس ٹورنامنٹ کا آغاز ایس سی او کی جانب سے پچھلے چار سالوں سے کررہے ہیں اس موقع پر اُنہوں نے بلتستان کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بلتستان کا معاشرہ ہمیشہ پُرامن اور ترقی کے منازل طے کرتے رہیں گے ۔