شگر(رپورٹ:امرخان جونئیر شگری سے) چار ہزار میٹر بلندی پر سائیکلنگ کا عالمی ریکارڑ پاکستانی خاتون کے نام، گلگت حکومت نے ثمر خان کو تعریفی اسناد سے نوازا ۔ثمر خان اسلام آباد سے پندرہ روز سائکلنگ کر کے شگرپہنچی تھی۔شگرمیں پاکستانی خاتون ثمر خان نے سطح سمندر سے ساڑھے چار ہزاز میٹر بلندبیافو گلیشئر پر سائیکل چلا کر عالمی ریکاڑ بنا ڈالا۔
شگر کے گاوں اسکولی سے ثمر خان تین روز پیدل ٹریکنگ کے بعد بیافو گلیشئر پہنچی،جہاں انہوں نے سائکلنگ کر کے نیا ریکارڑ قائم کیا۔ پاکستان کا نام روشن کرنے والی ثمر خان اسلام آباد سے خنجراب تک کا سفر بھی سائیکل پر کر چکی ہیں، انہیں محکمہ سیاحت گلگت بلتستان نے تعریفی اسناد بھی دی ہے جب کہ وہ گلگت بلتستان کے ایک خصوصی اجلاس میں مہمان بھی بنے گی۔