سب ڈویژن دنیور کے عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے کےلئے ہرممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں، کمال قمر

گلگت

(ماونٹین پاس رپورٹ)اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن دنیور کمال قمر نے کہا ہے کہ سب ڈویژن دنیور کے عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے کےلئے ہرممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔بہت جلد سب ڈویژن دنیور کے مختلف گاوں گاوں میں جاکر کھلی کچہری لگائیں گے اور عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ سب ڈویژن دنیور کے صحافیوں کو ان کے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی میں جو مشکلات ہیں ان کو بھی جلد دور کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ ٖصحافیوں کے وفد میں ثمر عباس قذافی، منظور حسین شاہ، امتیاز گلاب بگورو، بشارت یزدانی، جمیل عباس تاج، باقر نوری ، اکبر حسین و دیگر شامل تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن دنیور کمال قمر نے مزید  کہا کہ علاقے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے میڈیا کیساتھ مل کر کام کرینگے، مظبوط میڈیا علاقے کی ترقی کیلئے ضروری ہے۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.