کردو: رجب علی قمر
ڈی جی ایس سی او گلگت بلتستان و آزاد کشمیر میجر جنرل عامر عظیم باجوہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں جلد تھری جی فور جی سروس شروع کی جارہی ہے اس ٹیکنالوجی کے بعد یہاں کے عوام کو درپیش انٹرنیٹ کے مسائل دور ہوں گے اور لوگ جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہو ں گے ایس سی گلگت بلتستان کے عوام کے لئے کمیونیکشن کے سہولیات پہنچانے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے دور دراز کے وادیوں میں لوگوں کو موبائل سروس کی سہولیات کے لئے سرگرداں ہے اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تھری جی فور جی کی سہولیات کو عوام تک پہنچانے کے لئے دن رات کوشش جاری ہے تھری جی فور جی ٹیکنالوجی کے بعد علاقے میں ترقی کی نئی راہیں میئسر آئیں گے اورلوگ خوشحال ہوں گے یہاں کے عوام محب وطن پاکستانی ہے بلتستان امن کی سرزمین ہے یہاں کے لوگ پاکستان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اُنہوں نے کہا کہ سکردو کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے نوجوان کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا ہے ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے اس موقع پر اُنہوں نے شاہین کلر کی ٹیم کو ایس سی او فائنل کپ جیتنے پر مبارکباد پیش کی ۔