آلو کی بجائے پھولوں کی کاشت زیادہ منافع بخش ہے، حفیظ الرحمن

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے وزیر اعلیٰ بلاسود قرضوں کے تحت اپنا کاروبار شروع کرنے والوں کو اخوت فائونڈیشن کے ذریعے بلاسود قرضے دیئے جارہے ہیں روایتی طور پر آلو کی کاشت کے بجائے پھولوں کی کاشت سے زیادہ منافع کمایا جاسکتا ہے جس کیلئے محکمہ زراعت کام کررہی ہے10 مرلے زمین پر پھول اگاکر تقربیاً 2 لاکھ روپے کمائے جاسکتے ہیں جبکہ آلو کی کاشت سے اس کے تیسرے حصے سے بھی کم آمدنی ہوتی ہے پھول اگانے کیلئے محکمہ زراعت پھولوں کا بیچ فراہم کرتا ہے اور ضروری ٹریننگ اور تعاون بھی دے رہا ہے۔ ان خیالات کااظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے محکمہ زراعت کے تعاون سے پھولوں کا کاشت کرنے والے کمیونٹی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مقامی سطح پر اگائے جانے والے پھولوں کے گلدستے بھی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کو پیش کئے گئے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اس موقع پر کہا کہ سیکریٹری صحت اور سیکریٹری زراعت کو ہدایت گئی ہے کہ ہسپتالوںکے باہر پھولوں کے فروخت کیلئے مخصوص جگہوںکا تعین کیا جائے اور مقامی لوگ جو پھول اگانے کے شعبے میں دلچسپی رکھتے ہیں ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی اور مناسب سیل پوئنٹ کو یقینی بنایا جائے پھولوں کی کاشت سے خاطر خواہ منافع کمایا جارہا ہے اور جو لوگ اس شعبے سے منسلک ہورہے ہیں وہ معاشی طور پر مستحکم ہورہے ہیں ہمارے حکومت کی ترجیح ہے کہ صوبے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے جس کیلئے حکومت نے اقدامات کئے ہیںچھوٹے پیمانے پر کاروبار کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے او رکاروبار کیلئے بلاسود قرضے بھی فراہم کئے جارہے ہیں

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.