دنیا کے بلند ترین پولو گراونڈ شندور میں سہ روزہ شندور میلہ آج سجے گاشندور کے میدان میں ہزاوں سیاح خیمہ زن آج دنیا کے بلند ترین پولو گراونڈ شندور میں اس اہم ایونٹ کا افتتاع ہوگاپولوکاپہلا میچ لاسپور (چترال ) اور پھنڈ(ر غذر )کے درمیان کھیلا جائے گا اس اہم ایونٹ میں شرکت کے لئے ہزاروں کی تعدادمیں ملکی وغیر ملکی سیاح شندور پہنچ گئے ہیں اور شندور کا میدان میں خیموں کا ایک شہر آباد ہوگیا ہے آج اس اہم میلے کا افتتاع ہوگا جس کی مہمان خصوصی وزیر اعلی کے پی کے پرویز خٹک ہونے کا امکان ہے 12600فٹ کی بلندی پر واقع دنیا کا بلندترین پولو گراونڈ شندور میں سہ روزہ میلہ کے
آغاز سے قبل ہی ہزاروں شائقین پولو خیمہ زن ہوگئے ہیں اور شندور کا میدان میں ہزاروں خیمے لگا دئیے گئے اور شندور کا میدان ایک خوبصورت شہر کا منظر پیش کر رہا ہے چترال اور غذر کے راستے شندور میں داخل ہونے والے شائقین کو سخت چیکنگ کے بعد شندور میں داخل ہونے کی اجازت دی جارہی ہے اور بغیر شناختی کارڈ کے کسی بھی شخص کو شندور میں داخلے کی اجازت نہیں ہفتہ کے روز شندور میں سہ روزہ شندور میلے کا مہمان خصوصی وزیراعلی کے پی کے پرویز خٹک کی شرکت متوقع ہے اتوار کے روز گلگت بی اور چترال بی کی پولو ٹیمیں آمنے سامنے ہوگی اس دوران ہینڈ گراڈنگ اور پیرا گراڈنگ کے بھی مظاہرہ کیا جائے گا 31جولائی کو دو روایتی حریف گلگت اے اور چترال اے کے درمیان دنیا کے بلندترین پولو گراونڈ میں حسب سابق کانٹے کا مقابلے کا امکان ہے ذرائع کے مطابق فائنل میچ دیکھنے کے لئے ملک کی اہم سیاسی شخصیات کی آمد متوقع ہے اور عمران خان کی بھی فائنل میچ دیکھنے شندور آمد کا بھی امکان ہے