قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کلاس نہم کے نتائج کا اعلان کردیا جس میں طالبات نے طلبہ پر اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے ابتدائی 6پوزیشنوں میں سے 5پر قبضہ جمالیا ایف جی گرلز کشروٹ سکول کی شاندار کارکردگی 6میں سے تین پوزیشن اپنے نام کرلی اضلاع میں ضلع گانچھے 65فیصد رزلٹ کے ساتھ پہلے جبکہ ہنزہ نگر 27.3فیصد رزلٹ کے ساتھ آخری نمبر پر یونیورسٹی کا مجموعی رزلٹ صرف 41.1فیصد رہا۔ تفصیلات کے مطابق قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ کلاس نہم کے نتائج کے مطابق امتحانات میں کل 11237طلبہ و طالبات شریک ہوئے جن میں 4629کامیاب قرار پائے کل شریک میں سے 6101لڑکے جبکہ 5136طالبات تھی جن میں طالبات کی کامیابی کی شرح 45.42فیصد جبکہ طلبا کی کامیابی کی شرح37.63فیصد رہی سائنس کے طلبہ کی کل تعداد 8263میں سے 3568طلبہ 43فیصد نتیجہ کے ساتھ پاس قرار پائے جبکہ آرٹس کے 2974طلبہ میں سے 1061طلبہ 35فیصد نتیجہ کے ساتھ قرار پائے جبکہ اضلاع میں
ضلع گانچھے حسب سابق دیگر اضلاع پر بازی لے گیا ضلع گانچھے سے کل 953طلبہ امتحانات میں شریک ہوئے جن میں 622طلبہ کامیاب قرار پائے یوں ضلع گانچھے کا مجموعی نتیجہ 65فیصدرہا ،دوسرے نمبر پر ضلع گلگت رہا جس میں 2331طلبہ میں سے 992طلبہ کامیاب قرار پائے اور ضلع گلگت کانتیجہ 42.5فیصد رہا ،تیسرے نمبر پر ضلع سکردو رہا جس کے 2789طلبہ میں سے 1138طلبہ کامیاب قرار پائے اور مجموعی نتیجہ 40.8رہا ،چوتھے نمبر پر ضلع غذر رہا جس کے 2745طلبہ میں سے 1114طلبہ کامیاب قرار پائے اور مجموعی نتیجہ 40.6رہا پانچویں نمبر پر ضلع استور رہا جس کے کل 661طلبہ میں سے 259کامیاب قرار پائے اور کامیابی کی شرح 39.18فیصد رہی چھٹے نمبر پر ضلع دیامر رہا جس میں کل 678طلبہ میں سے کل 209کامیاب قرار پائے اور مجموعی نتیجہ 30.83رہا جبکہ حیران کن طور پر ہنزہ نگر 27.31فیصد مجموعی رزلٹ کے ساتھ آخری نمبر پر رہا جس کے کل 1080طلبہ میں سے صرف 295کامیاب قرار پائے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے بورڈ کا رزلٹ ماضی کے رزلٹ کی نسبت حوصلہ افزاقرار دیا جارہا ہے گزشتہ سال بورڈ کا مجموعی رزلٹ 30فیصد سے بھی کم تھا جبکہ اس سال 42فیصد کے قریب ہے ۔قابل زکر بات یہ ہے کہ سائنس اور آرٹس دونوں کے ابتدائی تینوں پوزیشنوں پر سرکاری سکولوں نے اپنی برتری دکھائی ہے صرف ایک طالبہ نجی سکول سے تعلق رکھتی ہے اور ایف جی گرلز ہائی سکول گلگت کی طالبات نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سائنس میں دوسری اور آرٹس کی دوسری و تیسری پوزیشن پر اپنا قبضہ جمایا ہے