گلگت(ماونٹین پاس رپورٹ)اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن دنیور کیپٹن (ر) ثناءواللہ خان کا مجسٹریٹس اور بلڈنگ انسپکٹر ڈسٹرکٹ کونسل کے ہمراہ دنیور کے مختلف گورنمنٹ اور پرائیوٹ سکولوں کا دورہ کیا۔دورے کے موقعے پر سکولز میں سکیورٹی،بچوں کے لئے صاف پانی ،واش روم ،کینٹین اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر اے سی دنیور نے سکول انتظامیہ اور پرنسپل صاحبان سے درپیش مسائل کے بارے میںبھی پوچھ گش کی اور جس سکول میں بچوں کے لیے واش روم ،پینے کا صاف پانی ،سکیورٹی اور کینٹین صفائی کا مناسب انتظام نہیں تھا ان کو سختی کے ساتھ ہدایت کی کہ ان انتظامات کو یقینی بنایا جاے تاکہ کسی ناخوش گوار واقعے سے بچا جا سکے۔اے سی دنیور نے مذید کہا کہ ضلعے کی تعمیر و ترقی کے لئے بھر پور کوشش کر رہی ہے اور ضلعی انتظامیہ ہر وقت تعاون کے لیے تیار ہے۔