گلگت بلتستان کے عوام تھری جی اور فور جی سروس کیلئے جی جی کرنے پر مجبور ہیں،سول سوسائٹی
ایس سو او پچھلے کئی سالوں سے علاقے کے عوام کو تھری جی اور فور جی کی سولت فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو گیا ہے
اگر ایس سی او علاقے کے عوام کو بہتر مواصلاتی نطام فراہم نہیں کر سکتا ہے تو دوسرے کمپنیوں کو یہ سہولت فراہم کرنے کا موقع دیا جائے، عوام کا مبالبہ
گلگت(ماونٹین پاس رپورٹ) گلگت بلتستان کے عوام تھری جی اور فور جی سروس کیلئے جی جی کرنے پر مجبور ہیں،حکومت فوری طور پر گلگت بلتستان کے عوام کو مواصلاتی سہولت کو فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے ۔تاکہ علاقے کے عوام اپنے معاملات زندگی کو احسن طور پر چلا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے روزنامہ ماونٹین پاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔سول سوسائٹی نے کہا کہ آج پوری دنیا گلوبل ویلیج بن چکی ہے،لیکن گلگت بلتستان کے عوام مواصلاتی نظام درست نہ ہونے کے باعث ایک منٹ کا کام ایک کھنٹے میں کرنے پر مجبور ہیں۔سول سوسائٹی نے مزید کہا کہ ایس سو او پچھلے کئی سالوں سے علاقے کے عوام کو تھری جی اور فور جی کی سولت فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو گیا ہے۔اگر ایس سی او علاقے کے عوام کو بہتر مواصلاتی نطام فراہم نہیں کر سکتا ہے تو دوسرے کمپنیوں کو یہ سہولت فراہم کرنے کا موقع دیا جائے۔