گلگت(پ ر)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ ہماری سیاست ملازمتوں اور چند منصوبوں کے فیتے کاٹنے کیلئے نہیں بلکہ ایک نظریہ اور اصول کیلئے ہے۔ ہم نے قومیت، علاقایت اور مسلکی نفرتوں کا خاتمہ کیا ہے۔ بدقسمتی سے قومی، مسلکی اور علاقائی تفرقات کی وجہ سے گلگت بلتستان کی ترقی ماضی میں مثاتر رہی ہے۔ گلگت بلتستان کیلئے امن، ترقی اور نفرتوں کے خاتمے کیلئے شہید امن شہید سیف الرحمن نے اپنی جان کی قربانی دی۔ ہمار ی جماعت نے گلگت بلتستان میں امن قائم کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ امن کے ایجنڈے کو لے کر آگے بڑھے اور اس عملی جامعہ پہنایا ہے۔ ساڑھے تین سالوں سے گلگت بلتستان میں دہشتگردی کا کوئی ایک بھی واقع نہیں ہوا ہے۔ ہماری سیاست سے نفرتیں بڑھی نہیں ہے بلکہ نفرتیں ختم ہوئی ہیں۔ ہم نے اقتدار کو آزمائش سمجھا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں حکومت کے قیام کے بعد سے ہی امن اور ترقی کیلئے اقدامات کئے ہیں۔ سابقہ حکومت کے پانچ سالوں میں 350بے گناہ افراد کی لاشیں گری۔ مسلم لیگ ن کی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے بھائی چارگی اور محبت کے ماحول کو فروغ ملا ہے اور گلگت شہر کی روشنیاں لوٹ آئی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ تعمیر و ترقی کے ایجنڈے کو حقیقی معنوں میں عملی جامعہ پہنانے کیلئے ہمیں قومی، علاقائی اور مسلکی تعصبات کو ختم کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے عالم برج تا چکرکوٹ روڈ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ سئی جگلوٹ کے عوام کو آمد و رفت کے حوالے سے مسائل کا سامنا تھا ڈیڑھ سال کی قلیل مدت میں سئی جگلوٹ کے عوام کیلئے روڈ تعمیر کیا گیا ہے۔ 10کروڑ کی لاگت سے اس شاہراہ کی میٹلنگ کا کام بھی مکمل کیا جائے گا جس کی منظوری دی گئی ہے۔ شاہراہ کے دونوں اطراف میں درخت لگائے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ ترقیاتی منصوبے عوام کاحق ہے جو انہیں اس دو رمیں مل رہے ہیں۔ ماضی میں حکومتیں ایسے لوگوں کے پاس تھی جو صرف تماشہ کرتے تھے اور عوام کی تعمیر و ترقی کیلئے ایک بھی کام نہیں کیا۔ اقتدار کو اپنی عیاشی کیلئے استعمال کرتے رہے۔ وہی لوگ آج تقرریں کررہے ہیں جنہوں نے اپنی جماعت کے دور اقتدار میں ایک پیسے کا کام نہیں کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام باشعور ہیں جس طرح ان انتخابات میں کام نہیں کرنے والوں کو مسترد کیا ہے اسی طرح آئندہ بھی عوام کی خدمت اور ترقی کیلئے کام نہیں کرنے والوں کو مسترد کریں گے۔ جگلوٹ سب ڈویژن کو ماڈل سب ڈویژن بنارہے ہیں۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ سئی جگلوٹ کے عوام نے مسلک، قومیت کی منفی سیاست کو مسترد کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کو مینڈیٹ دیا ہے صرف جگلوٹ میں ترقیاتی منصوبے نہیں بنائے گئے ہیں بلکہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں اربوں روپے کے منصوبے تعمیر کئے گئے ہیں۔ گلگت سکردو روڈ 34ارب کی کثیر رقم سے تعمیر کیا جارہاہے جس کا اس سے پہلے کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا تھا یہ منصوبہ مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کی طرف سے بلتستان کے عوام کیلئے ایک تحفہ ہے۔ گلگت سکردو روڈ پر کام تیزی سے جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت سے قبل گلگت بلتستان کیلئے پی ایس ڈی پی میں 3ارب روپے کے منصوبے تھے آج 160ارب کے ترقیاتی منصوبے پی ایس ڈی پی میں ہیں۔ ہر ضلع میں دو ارب سے زیادہ کے ترقیاتی منصوبے دیئے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ انتخابات سے قبل موسمی پرندے آئیں گے لیکن ہمیں یقین ہے کہ گلگت بلتستان اور جگلوٹ کے باشعور عوام انہیں مسترد کریں گے۔