چلاس(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج دیامر ممتاز احمد نے ڈسٹرکٹ جیل چلاس کا دورہ کیا اور قدیوں کے مسائل سے متعلق جیل حکام سے بریفنگ لی۔سیشن جج دیامر ممتاز احمد نے ایڈیشنل سیشن جج دیامر سہیل احمد،سینئر سول جج چلاس امیر حمزہ اور سول جج داریل تانگیر پرویز عالم کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل چلاس کا دورہ کیا اور قدیوں سے متعلق جیل حکام سے بریفنگ لی،فاضل جج نے جیل میں قدیوں کو دیئے جانے والا کھانہ چیک کیا اور کیچن کی صفائی و ستھرائی کا بھی جائزہ لیا،اس موقع پر سیشن جج نے جیل حکام کو ہدایت کی کہ وہ قدیوں کو معیاری کھانا فراہم کریں اور جیل میں بیمار قدیوں کی چلاس ہسپتال میں علاج و معالجہ کرانے کا حکم دیا،سیشن جج نے اس موقع پر جیل حکام کو مزید احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مسجد میں نماز کے اوقات میں قدیوں کیلئے گرم پانی کیلئے گیزر لگاکر گرم پانی مہیا کرنے کا بھی حکم دیا اور جو بھی قیدی جیل کے قوائد و ضوابط کے مطابق کسی بھی رعایت کا حقدار ہے تو اُسے خصوصی رعایت دینے کا بھی حکم صادر کر دیا۔