گلگت( شہزاد حسین الہامی سے )الخدمت فاونڈیشن ویمن ونگ کی صدربی بی نشات کا کارنامہ ،40کے قریب غریب اور مستحق لڑکیوں کو اپنی مدد آپ سلائی سنٹرل کھول اور ان لڑکیوں کو ٹریننگ دے کر معاشری کی کارآمد شہری بنانے میں سرگرم عمل ہیں ۔ FCکالونی جوٹیال گلگت میں چھوٹے سے کمرے میں سلائی سنٹر کا قیام کرکے ان غریب اور مستحق خواتین کو سلائی کڑائی سیکھایاجارہا ہے ۔جمعہ کے روز گلگت بلتستان یوتھ پالیمنٹ کے وزیرانعام الحسن ،ممبر یوتھ پارلیمنٹ انعام ملک ،سینئرسیاسی و سماجی رہنماء شہزاد حسین الہامی اور میڈیا کے نمائندوں نے مذکورہ سلائی سنٹر کا دورہ کیا ۔ جس دوران گفتگو کرتے ہوئے الخدمت فاونڈیشن ویمن ونگ کی صدر بی بی نشات نے کہا کہ چھوٹی چھوٹی بچیوں اور غریب لڑکیوں کو سلائی کڑائی سیکھاکر معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کی کوشش کررہے ہیں اور علاقے سے غربت کا خاتمہ اوران بچیوں کو بھیگ مانگے اور دیگر غیراخلاقی سرگرمیوں سے دور رکھنے کی کوشش کررہے ہیں ۔یہ لڑکیاں جب یہاں سے ٹریننگ حاصل کرکے سلائی کڑائی سیکھ کر جائیں گی تو گھر میں عزت کے ساتھ بیٹھ کر اپنی روزگار کریں گی جس سے ان کی اپنی زات سمیت والدین کو بھی مدد گار ثابت ہوگی ۔انہوں نے کہا 40کے قریب لڑکیاں ٹریننگ کررہی ہیں اور مزید لڑکیاں ٹریننگ کیلئے آنے کا شوق رکھتی ہیں لیکن ہمارے پاس مشنری اور جگہ کی کمی کی وجہ سے مزید داخلہ نہیں دے سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس مشینوں کی اشدر ضرورت ہے،صرف چار مشینوں سے ہم کام چلا رہے ہیں جونہایت ہی کم ہے ۔ہم اپنے جانے والے اور رشتہ دار جو ملک کے دیگر شہروں اور بیرون ملک مقیم ہیں سے امدا د لے کر اپنی مدد آپ یہ ادارہ چلارہے ہیں ۔حکومت یا دیگر کسی ادارے کی جانب سے ہمیں کوئی امداد نہیں مل رہا ہے البتہ LG&RDکی جانب سے ڈیڑھ لاکھ روپے کا اعلان کیا گیاتھا لیکن تاحال ہمیں ملے نہیں ہیں۔انہوں نے حکومت اور بالخصوص صوبائی وزیر بہبود خواتین صوبیہ جبین سے اپیل کی کہ وہ اس ادارے کا دورہ کرے اور ہماری حوصلہ آفزائی کرے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یوتھ پالیمنٹ گلگت بلتستان کے وزیر انعام الحسن نے کہا کہ ہم آپ کے مسائل اعلیٰ ایوانوں تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔اپ کو جہاں کہیں بھی مسائل درپیش ہوں تو ہمیں بتادیں ہم آپ کے ہر مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ہم صوبائی وزیر بہبود خواتین اور دیگر اداروں کیلئے اس حوالے سے امداد کیلئے پرپوزل کی شکل میں درخواست دیں گے اور انشاء اللہ اپ لوگوں کے مسائل حل ہونگے ۔سیاسی و سماجی رہنماء شہزاد حسین الہامی نے محترمہ بی بی نشات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک قدم آگے بڑے ہم دس قدم آگے چل کر آپ کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں ۔صوبائی سطح پر جہاں کہیں اور جس دفتر میں بھی مسئلہ درپیش ہو ہمیں بتایا جائے ہم مسئلہ حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے