جی بی میں ممنو ع،غیر معیاری ،انرجسٹر ڈ اور نشہ آ و ور ادو یات کی مکمل خا تمہ کیلئے کو شش کی جا رہی ہے،محکمہ ڈرگ
گلگت (چیف رپورٹر)سٹیڈنگ کمیٹی کے چیئر مین اور ممبران اسمبلی کے حکم پر محکمہ صحت گلگت بلتستان کے آفیسران ایڈ یشنل سیکریٹری محمد اعظم ،ڈپٹی سیکر یٹری محمد مو سیٰ اور چیف ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر عبید اللہ نے ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان ،اپوزیشن لیڈ ر محمد شفیع اور ممبر اسمبلی نو ا ز خان ناجی کو اسمبلی کانفر نس ہال میں بر یفنگ دیا ۔محمد اعظم ایڈ یشنل سیکر یٹری نے بر یفنگ دیتے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں تمام ہیلتھ کے پر جیکٹس پر کام جاری ہے اور کچھ پر جیکٹس مکمل ہو چکے ہیں اور تمام تر تر قیا تی کا مو ں کا جا ئز بھی لیا جا رہے ہیں ۔سٹیڈنگ کمیٹی ممبران کے سو الوں کا جوابات دیتے ہو ئے ممبران کہ یقین دہا نی کرائی کہ محکمہ صحت گلگت بلتستان تمام زیر تعمیر کاموں کو بر وقت مکمل کریں گے ۔ممبران نے محکمہ ڈر گ کنٹرول گلگت بلتستان کی کار کردگی کو اطمان کا اظہاز کرتے ہوئے چیف ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر عبید اللہ سے مخا تب ہو کر کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ڈرگ کنٹرول ایڈ منسٹر یشن مزید فعال بنانے کیلئے کوشش تیز کریں ۔جعفراللہ خان ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ نشہ آ و ور ادو یا ت کے خلا ف کر یک ڈاؤن کر یں اور ڈاکٹر وں نسخہ کے مطابق ادو یا ت فراہم کرنے کیلئے میڈ یک سٹو روں کو ہدا یات جاری کریں عمل در آمد نہ کرنے والے سٹو روں کے خلاف سخت کاروائی کریں ۔ جس پرڈاکٹر عبید اللہ نے ممبرو ں کو یقین دیلا یا کہ گلگت بلتستان میں ممنو ع،غیر معیاری ،انرجسٹر ڈ اور نشہ آ و ور ادو یات کی مکمل خا تمہ کیلئے کو شش کی جا رہی ہے انشااللہ بہت جلد گلگت بلتستان میں اسطر ح کی ادویات سے پاک کر دیا جائے گا ۔آ خر میں بر یفنگ اگلے ماہ دو بارہ منعقد کرانے کا اعلان بھی کیا ۔