ایسے عناصر کی سرکوبی کریں جن کے نظر میں جی بی کے عوام کی کوئی اہمیت نہیں شمس میر
منتخب قیادت وزیر اعلی کی سربراھی میں عوامی مینڈیٹ کی تقدس و احترام کی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے ،مشیر اطلاعات گلگت بلتستان
جی بی میں نہ تو اب ایف سی آر کی ذہنیت رکھنے والے آفیسران قابل برداشت اور نہ ھی ایف سی کا روایتی رویہ برداشت کیا جائے گا
گلگت (پ ر) مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے وزیر قانون اورنگزیب ایڈوکیٹ کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کو خطے کے پورے عوام کی توھین قرار دیتے ھوئے کہا کہ تمام جمہوری قوتیں مل کے ایسے عناصر کی سرکوبی کریں جن کے نظر میں گلگت بلتستان کے عوام کی کوئی اہمیت نہیں۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبے کی منتخب قیادت وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی سربراھی میں عوامی مینڈیٹ کی تقدس و احترام کی بقا کی جنگ لڑ رھی ھے۔مشیر اطلاعات نے زور دیتے ھئے کہا کہ گلگت بلتستان میں نہ تو اب ایف سی آر کی ذہنیت رکھنے والے آفیسران قابل برداشت اور نہ ھی ایف سی کا روایتی رویہ برداشت کیا جائے گا لہذا سرکاری اہلکار نوش کا ناخن لیں اور ورنہ عوامی حکومت اپنا رٹ قائم رکھنا جانتی ھے۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ پارلیمان کی بالادستی اور جمہور کے محافظوں کا احترام ریاستی مشینری پہ فرض ھے اور انہیں اس بات کا ادراک ھونا چاھئے کہ وہ عوامی خدمت گار ھوتے ھیں نہ کہ حکمران۔ انہوں نے وزیر قانون اورنگزیب ایڈوکیٹ کے ساتھ پیش آنے واقعی کو تاریخ کا ایک نہایت ھی سیاہ باب قرار دیتے ھوئے کہا کہ اس واقعہ میں ملوث سرکاری ملازمین کو قانون کے مطابق اپنے کئے کی سزا ھر حال میں بھگتنی ھوگی کیونکہ یہ پورے گلگت بلتستان کے عوام کی عزت و ناموس کا سوال ھے۔مشیر اطلاعات شمس میر نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام جمہوری قوتیں مل کے اس اقدام کو مسترد کرتے ھوئے صوبے کے عوام کی عزت کی خاطر یکجا ھو کر آواز اٹھائیں کیونکہ اس رویہ کو اب ختم کرنے کیلئے متحد ہوکر ان عناصر کو بتانا ھوگا کہ گلگت بلتستان کی عوام کی بھی عزت ھے جس کی حفاظت کرنا وہ جانتے ھیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر قانون ایک نہایت ھی مہذب اور اعلی تعلیم یافتہ انسان ھیں اور اگر ان کے ساتھ اس قسم کا رویہ اپنایا گیا ھے تو اس سے اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ھے کہ ان کے نظر میں عوامی نمائندوں کا کیا مقام ھے۔ مگر یہ ان کی خام خیالی ھیکہ ایسا رویہ اپنا کر وہ محاسبہ سے بچ جائنگے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان کی بالادستی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے گریز نہیں کیا جائے گا اور اب وقت آگیا ھیکہ انہیں بتایا جائے کہ وہ خدمت گار ھیں نہ کہ حکمران۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ عوام کی بنیادی حقوق اور جمہوریت کی بقا کی خاطر ایک جنگ لڑی جا رھی ھے۔گلگت بلتستان میں پارلیمانی روایات کی استحکام کیلئے، جمہوریت کی بقا کیلئے اور سول سپریمیسی کی خاطر وزیر اعلی گلگت بلتستان، اس کی پوری ٹیم اور گلگت بلتستان اسمبلی میں موجود تمام جماعتیں ایک پیج پہ ھیں۔اور ایسے میں ان عناصر کی سازشوں سے محفوظ رھنا ھوگا جو گلگت بلتستان کی خودمختاری اور عوام کے حقوق کے خلاف سازشیں کر رھے ھیں