چیف کورٹ کا عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماوں پرعائد ATAختم کرنے کا حکم
منفی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ھونے والے افراد پرATAکا اطلاق نہیں ہوتا ہے،جسٹس ملک حق نواز کے ریمارکس
2017 کو زبردستی دکانیں بند کروانے کے الزام میں سلطان رائیس سمیت دیگر پر مقدمہ درج کیا گیا تھا
گلگت( مونٹین پاس نیوز)جسٹس ملک حق نواز کی سربراہی میں جسٹس علی بیگ پر مشتمل چیف کورٹ کی ڈویژن بینچ نے گلگت بلتستان عوامی ایکشن کمیٹی کے 12ممبران کے خلاف انسدادِ دھشتگری ایکٹ کے تحت درج FIR ختم کرنے کا حکم دیدیا اس موقع پر جسٹس ملک حق نواز نے ریماکس دیتے ھوئے کہا ریاست سے حقوق مانگتا اور ریاست کے خلاف منفی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ھونے والیافراد پر انسدادِ دھشتگردی ایکٹ کا اطلاق نہیں ھوتا ھے۔تفصیلات کے مطابق 21دسمبر 2017 کو گلگت بلتستان میں ٹیکسز لاگو کے خلاف احتجاج, زبردستی دکانیں بند آور دکانیں کھلنے والے دکانداروں کو دھمکی دینے کے الزام پر مجسٹریٹ کے مراسلے پر عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران مولانا سلطان رائیس,را جا میر نواز میر,سید یعسوب الدین,راجا ناصر,ابرار حسین,فداحسین,امتیاز گلگتی,محمد ابراہیم,مسعود الرحمٰن,میرعلی کھتران,جہانزیب انقلابی اور حیات گل پر زیر FIR نمبر144/17بجرائم 341,352,506 تعزیرات پاکستان سمیت 6/7انسدادِ دہشتگردی ایکٹ1997مقدمہ قائم کیا گیا تھا ملزمان نے FIR کو چیف کورٹ میں چیلج کردیا تھا فاضل بنیچ نے مقدمے کی سماعت کرتے ھوئے FIR کو منسوخ (ختم) کرنے کا حکم دے دی اور جسٹس ملک حق نواز نے ریمارکس دیتے ھوئے کہا کہ ریاست کے خلاف کوئی شخص منفی سرگرمیوں میں ملوث نہ ھو تو انسداد دہشتگردی ایکٹ کا لاگو نہیں ھوتا ھے۔اس کے علاوہ فاضل بینچ میں دیوانی,فوجداری,اور رٹ پٹشن پر مشتمل 72مقدمات سماعت کے لئے مقرر ھوئے جن میں سے فاضل بینچ نے 12مقدمات پر فیصلہ,4پر فیصلہ محفوظ اور 4 مقدمات آئیندہ سماعت کے لئیمنظور کردی۔