انڈیا نے پھر سے غلطی کی تو بارڈر کراس کرکے گھس جائیں گے راجہ جہانزیب

انڈیا نے پھر سے غلطی کی تو بارڈر کراس کرکے گھس جائیں گے راجہ جہانزیب
گلگت بلتستان کی عوام پاکستان آرمی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، انڈیاکو پروپیگنڈے سے باہر آنا چاہئے
سرجیکل سٹرئیک کا ایک بھی ثبوت نہ دینابہت شرم کی بات ہے جبکہ پاکستان سرجیکل سٹرائیک کی ثبوت پوری دنیا میں ہے
گلگت(مونٹین پاس نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گلگت سٹی میں واک کا انعقاد ہوا جس میں پی ٹی آئی مدر ونگ، آئی ایس ایف اور یوتھ نے شرکت کی۔واک سٹی سیکٹریٹ خومر سے اتحاد چوک میں اختتام ہوا۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر پی ٹی آئی پروفیسر اجمل حسین اور راجہ جہانزیب نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام پاکستان آرمی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ انڈیا کی نام نہاد سرجیکل سٹرائیک کو نہ صرف پاکستانی عوام سمجھ چکی ہے بلکہ پوری دنیا میں بھی انڈیا کا پردہ فاش ہوچکا ہے۔پروفیسر اجمل حسین نے کہا کہ اب انڈیاکو پروپیگنڈے سے باہر آنا چاہئے۔اس کا ثبوت یہ کہ عمران خان اور پاکستان آرمی نے جو کہا تھا اسکو گھنٹوں میں نافذ کرکے انڈیا کو بتادیا کہ سرجیکل سٹرائیک کیا ہوتا ہے۔انڈیا اتنا بڑا ملک اور ایک ثبوت بھی نہ دینابہت شرم کی بات ہے جبکہ پاکستان نے جو سرجیکل سٹرائیک کی اسکا ثبوت پوری دنیا میں ہے۔اس سے بڑھ کر عمران خان کی انڈیا کے پائیلیٹ کو فوری طور پر ریہا کرنے کا مطلب یہی ہے کہ پاکستانی عوام امن کی خواہاں ہے۔ اگر پھر کبھی انڈیا نے ایسی بیوقوفانہ حرکت کی تو پاک فوج انڈیا کے اندر گھس کے ان کو سبق سکھائے گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایل اے راجہ جہانزیب نے کہا کہ انڈیا حوش کے ناخن لے۔اگر اس نے پھر سے ایسی غلطی کی تو گلگت بلتستان انڈیا بارڈرکراس کرکے انڈیا پہنچ جائے گی۔ان کو پھر سے ڈوگرا راج کا خاتمہ یاد دلائیگی۔تقریب میں انصاف ونگ کے صدارتی امیدوار غظنفر عباس اور آئی ایس ایف گلگت بلتستان کے صدر محمد اویس، ڈویژنل صدر مجاہد حسین نے بھی شرکت کی۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.