ہنزہ اور نگر میں گزشتہ 24گھنٹوں سے برفباری کا سلسلہ جاری

ہنزہ اور نگر میں گزشتہ 24گھنٹوں سے برفباری کا سلسلہ جاری
ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے عوام کو احتیاطی تدابیر اور غیر ضروری سفر کرنے سے اجتناب کرنے کی اپیل
برفباری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونے کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو ہیں،سوختنی لکڑی نایاب
ہنزہ ( اجلال حسین ) ضلع ہنزہ اور نگر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24گھنٹوں سے برف باری کا سلسلہ جاری، ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے عوام کو احتیاطی تدابیر کرنے کی ہدایت جاری۔ گزشتہ 24گھنٹوں سے ملک کے بیشتر حصوں کی طرح ضلع ہنزہ اور نگر کے میدانی و بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری جس کے تحت پہاڑی علاقوں میں تیزی سے برفباری ہوئی جبکہ دوسری جانب میدانی علاقے خصوصاً نا ناصر آباد ، مرتضی آباد جبکہ ضلع نگرکے نگر خاص، ہوپر مناپن ، میاچھر اور پھکر میں برف دو سے تین ریکارڈ کی گئی۔ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منجمنٹ ضلع ہنزہ اور نگر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آئندہ ایک ہفتے کے ددران عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے اعلان کے مطابق مارچ کے پہلے ہفتے میں بارش اور برفباری ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا اس لئے بغیر کسی کام کے غیر ضروری سفر کے علاوہ لینڈ سلائیڈنگ ہونے والے احاطے کی طرف جانے سے گریز کریں تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقع پیدا نہ ہو سکیں۔ضلع ہنزہ اور نگر کے بالائی اور میدانی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونے کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو ہیں۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.