آئی جی پی گلگت بلتستان کا سکردو میں عوامی شکایات سیل کا افتتاح ،شکایتوں پر فوری ایکشن لیا جائے ، ہدایت
سیاحوں کی بہتر سیکورٹی کیلئے سابق آئی جی سندھ افضل شگری کی سرپرستی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے،آئی جی پی
سکردو ( رجب علی قمر ) آئی جی گلگت بلتستان پولیس ثنااللہ عباسی نے سکردو میں عوامی شکایات سیل کا افتتاح کیا اُنہوں نے شکایات سیل میں اب تک آنے والی شکایات اور ان پر لئے گئے ایکشن سے متعلق معلومات حاصل کیں اُنہوں نے ڈی آئی جی بلتستان اور ایس ایس پی سکرد وکو ہدایت دی کہ وہ شکایات سیل میں آنے والی شکایتوں پر فوری ایکشن لیا جائے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس سے متعلق شہریوں کی جو بھی شکایات ہوں اس پر عوام کو سہولیات دینے کیلئے اس سیل کو قائم کیا گیا ہے اُنہوں نے کہا کہ شیڈول فور میں شامل بے گناہوں کے نام نکالنے کا کہا گیا ہے سیاحوں کی بہتر سیکورٹی کے لئے ٹورزم پولیس قائم کی گئی ہے پولیس ریفارمز کے لئے سابق آئی جی سندھ افضل شگری کی سرپرستی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اُنہوں نے کہا کہ شاہراہ قراقرم سے کانوائے سسٹم کو ختم کرنے کا کہا گیا ہے شاہراہ پر سیکورٹی کا کوئی ایشو نہیں کانوائے سسٹم کو جلد ختم کیا جائے گا ۔