محمد علی یوگوی، عارف ابراہیم اور میرانتخاب نے خزانے کو 5.0 میلین کا نقصان پہنچایا ہے جس پر سابقہ آفیسران ٹھیکیدار سلیم اور ٹھیکیدار شرباز کے خلاف ریفرنس دائر کردیا گیا ہے ،نیب
اس سے پہلے گاڑیوں کے نمبر پلیٹس اور بھرتیوں کے نام پر بھی کرپشن کیس میں محکمہ ایکسا ئز کے افسران گرفتار ہیں اور بعض افسران نو نوکری سے برطرف بھی کیاگیا ہے
گلگت (شہزا د حسین الہامی سے)قومی احتساب بیورو گلگت بلتستان نے غیر میعاری اسلحہ کی خریداری کے زریعے قومی خزانے کو لاکھوں ں کا نقصان پہنچانے کے الزام میں سابق سیکریٹری ایکسائز محمد علی یوگوی،سابق سیکریٹری فنانس عارف ابراہیم،ای ٹی او محکمہ ایکسائز میرانتخاب الحق سمیت پانچ افراد کے خلاف نیب کورٹ میں ریفرنس دائر کردیا۔منگل کو نیب کے علاقائی دفتر سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ محکمہ ایکسائز کے اہلکاروں کیلئے ناقص اور غیر میعاری اسلحہ خرید کر قومی خزانے کو 5.0 میلن کا نقصان پہنچایا ہے جس پر محکمہ ایکسائز کے سابق سیکریٹری محمد علی یغوی۔سابق سیکریٹری فنانس عارف ابراہیم۔سابق ای ٹی او محکمہ ایکسائز غذرمیرانتخاب عالم۔ٹھیکدار سلیم اور ٹھیکدار شرباز کے خلاف نیب عدالت میں ریفرنس داخل کردیا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے گاڑیوں کے نمبر پلیٹس اور بھرتیوں کے نام پر بھی کرپشن کیس میں محکمہ ایکسا ئز کے افسران گرفتار ہیں اور بعض افسران نو نوکری سے برطرف بھی کیاگیا ہے۔