گلگت ( پ۔ر)پری سروس ٹیچر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے مرکزی رہنماوں ، شہزاد حسین ، دلپزز قادری ، انعام حسن ، انورشاہ ، کلیم اﷲبیگ ، رحمت ﷲ، نادیہ بانو ، سعیدہ ، ظہورہ پروین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ٹیچر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے انتخابات خوش آئیندہ اقدام ہے ۔ پری سروس ٹیچر ایسوسی ایشن کے زمہ داران باہمی مشاورت کے بعد ٹیچر ایسو سی ایشن کے پینل کا حمایت کا اعلان کرینگے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیچر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے انتخابات تمام اضلاع میں ایک ساتھ ہونے چاہیں اور صوبائی سطح پر انتخابات میں تمام اضلاع کے اساتذہ کو ووٹ ڈالنے کا موقع دینا چاہیں ۔ پری سروس ٹیچر ایسوسی ایشن کے تمام پروفیشنل ڈگری ہولڈر جو اس وقت سرکاری ملازمتوں میں اپنے خدمات سر انجام دئیے رہے ہیں ان کے ساتھ رابطے کے لئے بھی خصوصی کمیٹی بنائے گئی ہے ۔ پری سروس ٹیچر ایسوسی ایشن نے اب تک کسی بھی پینل کا حمایت کا اعلان نہیں کیا جو بھی پینل ایجوکیشنل ڈگری ہولڈز طلباء کے مطالبات پر غور کرینگے اور اساتذہ میں ہونے والی بھرتیوں میں پروفشینل ڈگری ہولڈز کے حقوق کی بات کرینگے ان کے ساتھ ملکر کام کرنے کے لئے تیار ہیں ، سابقہ ٹیچر ایسوسی ایشن نے اے ڈی اے اور بی ایڈ آنززکے طلباء کے حقوق کے کئے وعدے تو کئے مگر ان کے لئے عملی میدان میں کچھ نہیں کیا