گلگت ( پ۔ر )پیپلز سیکریڑیٹ گلگت بلتستان سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چھلمس تا سلطان آبادآر سی سی پل ٹینڈر میں وزیر اعلی اور وزیر تعمیرات عامہ اپنے پانٹر ٹھیکیدار کو نوانے کے لئے سرگرم عمل ہے ، آر سی سی پل ٹینڈروزیر اعلی اپنے پانٹر ٹھیکیدار کو غیر قانونی طور پر دینے چاہتا تھا ، وزیر اعلی کے دباؤ میں نہیں آنے پر راتوں رات وزیر اعلی نے ایس سی کا تبادلہ کرادیا ۔ گلگت بلتستان میں جو بھی سرکاری آفیسر وزیر اعلی کے غیر قانونی کاموں کو نہیں کرتا راتوں رات اس کا تبادلہ کیا جاتا ہے ۔چھلمس تا سلطان آباد آر سی سی پل کے ٹینڈر میں بھی مقرر وقت گزرنے کے بعد بھی مخصوص فرم کو وزیر اعلی کی سفارش پر شامل کیا گیا ، پیپلز سیکریڑیٹ سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ گلگت بلتستان میں کرپشن عروج پر ہے ۔ وزیر تعلیم کے اسمبلی سیشن میں نوکریاں فروخت کرنے کے اعتراف کے بعد وزیر اعلی کو فوری طور پر مستعفی ہونا چاہیں ، محکمہ خوراک ، محکمہ تعمیرات عامہ ،میں کرپشن وزیر اعلی کے ایما ء پر ہو رہا ہے ۔ وزیر اعلی نے اپنے منشیوں کے زریعے گلگت بلتستان میں کرپشن کا بازار گرم کیا ہے ۔ مقتدر حلقوں اور نیب کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے ۔