چلاس۔نیاٹ نگرل میں بجلی کے کرنٹ لگنے سے 9سالہ بچہ جاں بحق۔لواحقین کا لاش سڑک پر رکھ محکمہ برقیات کے خلاف احتجاج۔لواحقین نے کہا کہ نیاٹ نگرل میں بجلی کی ایچ ٹی لائن آبادی کے درمیان سے گزارا گیا ہے جس کی وجہ سے اس سے پہلے بھی دو بچے کرنٹ لگنے سے زخمی ہوگئے ہیں۔اور اس مرتبہ کرنٹ لگنے سے ایک قمیتی جان چلی گئی ہے، محکمہ برقیات کو کئی بار صورت حال سے آگاہ کیا لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی، یہ محکمہ برقیات کی نااہلی ہے فورس کمانڈر اور وزیر اعلی نوٹس لیں۔