گلگت (پ۔ر)پری سروس ٹیچر ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنماوں انور شاہ بیگل، انعام الحسن، بلال احمد، اور کلیم للہ بیگ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گلگت میں سرکاری سکولوں کے اساتذہ سے سکولوں کی بجائے محکمہ تعلیم کے دفتروں میں کام لیا جا رہا ہے جو کہ سمجھ سے بالاتر ہے، محکمہ تعلیم میں سرکاری دفتروں کے لئے نئے سٹاف تعینات کیا جائے اور سکولوں کے استادوں کو فوری طور پر سرکاری سکولوں میں تدریس کے شعبہ میں واپس کر دیا جائے۔ سرکاری سکولوں کے استادوں سے دفتری کام لینے سے سکولوں میں تدریسی عمل متاثر ہو رہا ہے۔ تو دوسری طرف دیگر اضلاع سے اساتذہ اپنے اضلاع کی بجائے گلگت کے سرکاری سکولوں میں کام کر رہے ہیں گزشتہ حکومت نے اس پر اسمبلی میں قرارداد بھی منظور کی تھی مگر اس پر اب تک عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ہے جو کہ قابل مذمت ہے۔ چیف سیکریڑی گلگت بلتستان اور وزیر اعلی گلگت بلتستان فوری طور پر کاروائی عمل میں لائے اوردیگر اضلاع سے ضلع گلگت میں ڈیوٹی دینے والے اساتذہ کو فوری طور پر اپنے اپنے اضلاع پر کے سکولوں پر ڈیوٹی پر مامور کریں اور محکمہ تعلیم اور دیگر محکموں میں تعینات سکول کے اساتذہ کو جلدازجلد سرکاری سکول میں خدمات سرانجام دینے کے احکامات جاری کریں۔