گلگت بلتستان کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری۔کینسر ہسپتال مریضوں کیلئے کھول دیا گیا
گلگت بلتستان کی عوام کے لئے اچھی خبر!
گلگت انسٹیوٹ آف نیوکلئر میڈیسن، آنکالوجی و ریڈیوتھراپی کی عمارت کی تعمیر کا کام مکمل ہوا۔
واضح رہے اس منصوبے کی 65 فیصد سے زائد فنڈنگ وزیراعظم عمران خان کی وفاقی حکومت نے کی۔ جون 2018 تک 234 کروڑ مالیت کے اس منصوبے پر صرف 85 کروڑ خرچ ہوئے تھے۔ جبکہ بقیہ فنڈز جولائی 2018 سے اگست 2021 تک وزیراعظم عمران خان کی وفاقی حکومت نے مہیا کئے۔
اس منصوبے کے لئے مختص فنڈز بلا تاخیر اور بلا تعطل فراہم کرکے منصوبے کی بروقت تکمیل بنانے پر ہم وزیراعظم عمران خان کے شکر گزار ہیں۔
خدانخواستہ 2018 کے بعد بھی وفاق میں ن لیگی حکومت ہوتی تو اس منصوبے کا حشر بھی ہینزل پاور پراجیکٹ جیسا ہوتا۔ جو 2015 میں منظور ہوا لیکن 2018 تک اس پر ایک دھیلے کا کام نہیں ہوا اور ہماری حکومت کو اس کا نیا منصوبہ منظور کرانا پڑا۔