استور حلقہ 1 جی۔ بی۔ اے 13 ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

گلگت۔
استور حلقہ 1 جی۔ بی۔ اے 13 ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا۔9 ستمبر 2023 کو پولنگ ھوگی۔چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے باقاعدہ  نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار 26 جولائی کو کاغذات نامزدگی جمع کراسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ جی بی اے 13 استور کی نشست سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔
دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے ایک اور   نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جس کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جسٹس لقمان حکیم GBA-13 استور کے ضمنی الیکشن کا ضلعی ریٹرننگ آفیسراور سول جج جسٹس محمد ذاکر کو ریٹرننگ آفیسر مقرر کردیا ہے۔

Sharing is caring!

About Samar Abbas Qazafi

Samar Abbas Qazafi is Cheif Editor / Owner of Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan